‘سرینا ولیمز کو کارٹون میں ڈراؤنا دکھانا نسلی تعصب نہیں‘
امریکی ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز ہمیشہ ہی اپنے بہترین کھیل، اشتہارات اور خواتین سمیت سیاہ فام افراد کے حقوق کے لیے بات کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
سرینا ولیمز 23 بار گرینڈ سلیم جیت چکی ہیں جب کہ انہوں نے 6 مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے۔
گزشتہ برس ہونے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں 37 سالہ سیرینا ولیمز کو جاپان کی نوجوان ٹینس اسٹار 21 سالہ ناؤمی اوساکا نے شکست دی تھی۔
اس میچ کے دوران سرینا ولیمز کو خراب کارکردگی دکھانے کی وجہ سے غصے میں بھی دیکھا گیا تھا اور انہوں نے متعدد بار میچ کے امپائر کو بھی جھاڑ پلادی تھی۔
امپائر کے ساتھ بدتمیزی سے بات کرنے کی وجہ سے سیرینا ولیمز کو کم سے کم تین بار میچ کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی وارننگ بھی دی گئی تھی اور بالآخر انہیں اس میچ میں شکست بھی کھانی پڑی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست، سیرینا ولیمز نے ریکٹ توڑ دیا
میچ ہارنے کے بعد سرینا ولیمز نے غصے سے اپنے ریکٹ کو زمین پر پٹخ کر توڑ دیا تھا اور میڈیا نے ان کے غصے کو براہ راست دکھایا تھا۔