آسکر ایوارڈ کس کس کے نام رہا؟
برطانوی اداکارہ اولیویا کولمین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جبکہ امریکا کے ریمی ملک بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے۔
برطانوی اداکارہ اولیویا کولمین نے اپنی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ ریمی ملک بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
اتوار کو لاس اینجلس میں منعقدہ 91ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں ’گرین بُک‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا جہاں ’روما‘ کو اس ایوارڈ کے لیے سب سے مضبوط اُمیدوار تصور کیا جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں: سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز جیتنے والی فلمیں
گرین بُک نے مجموعی طور پر 3 ایوارڈز حاصل کیے، اس کے علاوہ روما اور بلیک پنتھر کے حصے میں بھی 3، 3 ایوارڈ آئے البتہ سب سے زیادہ 4 ایوارڈ 'بوہیمین ریپسڈی‘ کے حصے میں آئے۔