دنیا کا پہلا 10 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس اسمارٹ فون
سام سنگ نے اپنے فولڈ ایبل گلیکسی فولڈ فون سے سب کو دنگ کردیا تھا مگر ایک کمپنی کی ڈیوائس زیادہ دنگ کردینے والی ہے۔
سام سنگ نے حال ہی میں اپنے فولڈ ایبل گلیکسی فولڈ فون سے سب کو دنگ کردیا تھا مگر جہاں تک حیران کن ٹیکنالوجی کی بات ہو تو چینی کمپنیاں خصوصاً اوپو سب سے منفرد ہے۔
اوپو نے موبائل فونز کی دنیا میں گزشتہ چند برسوں کے دوران تیزی سے جگہ بنائی۔
سب سے پہلے تو اس کمپنی نے 5 ایکس آپٹیکل زوم لینس کو تیار کیا جس کے لیے پیری اسکوپ ڈیزائن استعمال کیا گیا جبکہ اس کے بعد فائنڈ ایکس کی شکل میں موٹرائز کیمرا ٹاپ متعارف کرایا اور اب اس کمپنی نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران اپنی طرز کا پہلا فون پیش کیا ہے جس میں 10 ایکس آپٹکل زوم دیا گیا ہے۔
کسی اسمارٹ فون میں 10 ایکس آپٹیکل زوم دینا حیران کن کارنامہ ہے کیونکہ ابھی بہترین فونز جیسے آئی فون ایکس ایس اور گلیکسی ایس 10 کے کیمرے محض 2 ایکس زوم کی صلاحیت رکھتے ہیں۔