وزیراعظم کو استعفیٰ دیا نہ مجھ سے مانگا گیا، فواد چوہدری
وزارت صرف گاڑی پر جھنڈا لگانے کیلئے نہیں لی، عمران خان سے ملاقات جلد متوقع ہے، جیسا وہ کہیں گے کروں گا، وزیراطلاعات
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی وی کی انتظامیہ سے اختلاف پر اپنی وزارت سے استعفے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا۔
فواد چوہدری نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں واضح کیا کہ ’وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، جیسا وہ کہیں گے، ویسا کروں گا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت صرف گاڑی پر جھنڈے لگانے کے لیے نہیں لی جاتی، کچھ اصول ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی
واضح رہے کہ حکومت کی میڈیا ٹیم کے مابین اختلافات 20 فروری کو منظر عام پر آئے جب فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم کے بعض خصوصی مشیر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مینجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے بھاری تنخواہ لینے پر ان کی حمایت کررہے ہیں جبکہ پی ٹی وی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔