ہنڈائی نشاط موٹرز نے 2 نئی گاڑیاں متعارف کرادیں
آٹو موبائل کمپنی نے 5 سیٹر ’سانتا فے‘ ایس یو وی اور چھوٹی وین ‘گیرینڈ اسٹاریکس‘ متعارف کروا دی۔
لاہور: ہنڈائی نشاط موٹرز لمیٹڈ نے 2 نئی گاڑیاں، سانتا فے اور گرینڈ اسٹاریکس، متعارف کرادیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سانتا فے 5 سیٹر ایس یو وی گاڑی ہے جبکہ گرینڈ اسٹاریکس ایک چھوٹی وین ہے۔
ان گاڑیوں کے سامنے آنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہنڈائی نشاط موٹرز پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں داخل ہوتے ہوئے پہلے سے موجود گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کو ٹکر دینے والا ہے۔
مزید پڑھیں: مہران سے بھی سستی اور بہتر گاڑی خریدنا پسند کریں گے؟