’میری والدہ میری اہلیہ سے نفرت کرتی ہیں‘
انٹرنیٹ پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی نے اپنے ایک نئے ویڈیو لاگ میں مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ ان کی اہلیہ یمنیٰ سے نفرت کرتی ہیں۔
زید علی نے ایک نیا ویڈیو لاگ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا، جس کا ٹائٹل یہی تھا کہ ’میری والدہ میری اہلیہ سے نفرت کرتی ہیں‘۔
مزید پڑھیں: زید علی اور یمنیٰ کی پہلی ویڈیو میں مداحوں کو دلچسپ جوابات
اس ویڈیو میں زید علی کے ساتھ ان کی والدہ اور اہلیہ موجود تھیں، جبکہ انہوں نے دونوں سے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی مانگے۔
خیال رہے کہ زید علی نے اپنی شادی کے بعد ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ شادی کے بعد اب اپنی والدین کے ساتھ نہیں بلکہ یمنیٰ کے ساتھ ایل علیحدہ گھر میں رہتے ہیں۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز پر ایسے کئی کمنٹس سامنے آئے کہ زید علی کی والدہ ان کی اہلیہ سے ناخوش ہیں جبکہ چند ایسے کمنٹس بھی کیے گئے کہ یمنیٰ اپنی ساس کو پسند نہیں کرتی۔
اور شاید مداحوں کی ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے زید علی نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ یہ ویڈیو لاگ شیئر کیا۔