کھیل

پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے

جاوید آفریدی کی جانب سے روایتی انداز میں ٹیم کے اسکواڈ میں موجود غیر ملکی کرکٹرز کی مہمان نوازی کی گئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹیم کے اسکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

سابق پی ایس ایل چیمپیئن کے اسکواڈ میں موجود غیر ملکی کرکٹرز کی جاوید آفریدی کی جانب سے روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی۔

غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے— فوٹو: پشاور زلمی

جاوید آفریدی کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں روایتی پاکستانی اور پشاوری کھانوں سے تواضع کی گئی۔

عشائیے میں اسپیشل دم پُخت، پشاوری چپلی کباب، افغانی پلاؤ اور پشاوری کڑاہی شامل تھی۔

پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے لذیذ کھانوں سے خوب لطف اٹھایا۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی کھانے پسند ہیں اور وہ پشاوری کھانوں کے دیوانے ہیں۔

ڈیرن سیمی پشاوری کھانوں کے دیوانے نکلے— فوٹو: پشاور زلمی