'سستا ترین' 12 جی بی ریم والا اسمارٹ فون صارفین کے لیے پیش
یہ گلیکسی ایس 10 پلس کی طرح 12 جی بی ریم والا فون ہے اور قیمت کے لحاظ سے جنوبی کورین کمپنی کے مقابلے میں کافی سستا ہے۔
سام سنگ کی جانب سے دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا اسمارٹ فون بدھ کو متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس کے مقابلے میں شیاﺅمی نے بھی اپنا فلیگ شپ فون می 9 متعارف کرادیا ہے۔
چین میں ایک تقریب کے دوران شیاﺅمی می 9 کو متعارف کرایا گیا جو کہ گلیکسی ایس 10 پلس کی طرح 12 جی بی ریم والا فون ہے اور قیمت کے لحاظ سے جنوبی کورین کمپنی کے مقابلے میں کافی سستا ہے۔