دنیا کی پہلی خاتون اے آئی نیوز اینکر سامنے آگئی
مستقبل قریب میں ٹیلیویژن پر خبریں پڑھنے والے انسانوں کی بجائے ان کے اے آئی ٹیکنالوجی سے بننے والے کلون ہوں گے۔
ایسا لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں ٹیلیویژن پر خبریں پڑھنے والے انسانوں کی بجائے ان کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی (اے آئی)سے بننے والے کلون ہوں گے، کم از کم چین میں تو ایسا ہونے جارہا ہے۔
چین کے سرکاری خبررساں ادارے ژنہوا نے منگل کو ایسے ہی ایک اے آئی فون خاتون نیوز ریڈر شین شیاﺅمنگ کو متعارف کرایا جو اگلے ماہ سے خبریں پڑھنا شروع کرے گی۔
خبررساں ادارے کے مطابق نئے عہد کی یہ اینکر مارچ کے آغاز سے اپنے کیرئیر کا ڈیبیو کرے گی۔