دنیا کا پہلا 32 میگاپکسل سیلفی کیمرا فون متعارف
ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون اس توقع کے ساتھ متعارف کرایا کہ یہ جنوبی کورین کمپنی کی نئی ڈیوائسز کو سخت ٹکر دے سکے گا۔
سام سنگ کے نئے گلیکسی ایس 10 کو آج متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس سے پہلے چینی کمپنی ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون وی 15 پرو متعارف کرادیا ہے۔
چین میں ایک ایونٹ کے دوران ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون اس توقع کے ساتھ متعارف کرایا کہ یہ جنوبی کورین کمپنی کی نئی ڈیوائسز کو سخت ٹکر دے سکے گا۔
ہوسکتا ہے کہ فروخت کے معاملے میں ویوو وی 15 پرو پیچھے رہ جائے مگر اس کے چند فیچرز ضرور لوگوں کو اس کے بارے میں بات کرنے پر مجبور کریں گے۔