میگھن مارکل کی گود بھرائی کی خفیہ رسم
برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو ڈچز آف سسیکس کے ہاں رواں برس اپریل تک بچے کی پیدائش ہوگی۔
برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو ڈچز آف سسیکس امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں برس اپریل تک بچے کی پیدائش ہوگی۔
شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے حوالے سے اکتوبر 2018 میں شاہی خاندان نے تصدیق کی تھی۔
شاہی خاندان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ڈیوک آف سسیکس اور ڈچز آف سسیکس کے ہاں آئندہ برس کے موسم بہار تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی۔
شادی اور امید سے ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ میگھن مارکل اپنے آبائی ملک امریکا گئی ہیں۔
برطانوی فیشن میگزین ’ووگ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میگھن مارکل 5 روزہ دورے کے لیے نیویارک پہنچیں، جہاں انہوں نے گود بھرائی کی رسم میں بھی شرکت کی۔