پی سی بی نے ’پی ایس ایل‘ کے پروڈکشن حقوق نئی کمپنی کو دے دیئے
بلٹز اور ٹرانز گروپ بقیہ میچز کی کوریج کریں گے، نشریات کے معیار میں کوئی کمی نہیں ہوگی، پی سی بی اعلامیہ
بھارتی کمپنی کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو نشریات اور پروڈکشن کے حقوق نئی کمپنی کو دے دیئے۔
پی سی بی نے مشہور بھارتی تاجر مکیشن امبانی کی کمپنی 'آئی ایم جی ریلائنس' کو رواں سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نشریاتی حقوق دیئے تھے لیکن اب کمپنی نے لیگ کی مزید نشریات سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پی سی بی نے 'پی ایس ایل 2019' کے بقیہ میچز کے لیے بلٹز اینڈ ٹرانز گروپ کے کنسورشیم کو براہِ راست نشریات اور پروڈکشن کے حقوق دے دیئے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق لینے والی بھارتی کمپنی کا لیگ نشر کرنے سے انکار
پی سی بی کے مطابق بلٹز اس وقت پاکستان میں پی سی بی کا براڈ کاسٹ پارٹنر ہے جبکہ ٹرانز گروپ ایونٹ منیجمنٹ پارٹنر ہے۔