لباس کے بجائے جی جی حدید کے بالوں پر بحث
فلسطینی نژاد امریکی ماڈل نے لندن فیشن ویک میں اسٹریٹ اسٹائل لباس پہن کر کیٹ واک کی۔
امریکی ماڈل جی جی حدید یوں تو اپنے اسٹائل اور فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔
تاہم اس بار وہ اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
فلسطینی نسل سے تعلق رکھنے والی جی جی حدید دراصل حال ہی میں لندن فیشن ویک میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اسٹریٹ اسٹائل کے کپڑوں کو پیش کیا۔
24 سالہ ماڈل نے لندن فیشن ویک میں کیٹ واک کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے پہلی بار فیشن ہاؤس ’بربرے‘ کی مصنوعات پیش کیا۔
ساتھ ہی ماڈل نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے معروف فیشن ہاؤس کی ملبوسات کو پیش کیا۔
تاہم جی جی حدید کی جانب سے لندن فیشن ویک میں کیٹ واک کیے جانے کے بعد ان کے لباس کے بجائے ان کے ہیئر اسٹائل پر بحث ہونے لگی۔