کیا 3 دن کے بچے بھی الفاظ سمجھ لیتے ہیں؟
نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نومولود بچے زندگی کے ابتدائی دنوں میں لفظوں کو پہچاننے کی فطری صلاحیت رکھتے ہیں۔
4 یورپی یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں کی ڈیولپمنٹ سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ نومولود بچہ کسی بھی زبان میں سے چند الفاظ کو اپنی پیدائش کے بعد کتنا جلدی پہچاننا شروع کردیتا ہے۔
بچوں کو ان کی زندگی کے ابتدائی دنوں میں 3 منٹوں پر مشتمل آڈیو کلپ سنایا گیا جس میں 4 بے معنی الفاظ شامل کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیے: چوسنی خریدتے وقت ان 6 باتوں کا ضرور خیال رکھیں
تحقیق کاروں نے اس تحقیق میں Near-Infrared Spectroscopy کا استعمال کیا گیا۔ یہ ایک ایسی تکنیک ہے جس میں دماغ کے اندر روشنی داخل کی جاتی ہے۔
اس تکنیک سے ان حصوں کا پتہ چلا جو اس وقت حرکت میں آتے ہیں جب 3 دن کے بچے ان مخفی الفاظ کو پہچاننا شروع کرتے ہیں۔
یونیورسٹی آف لیورپول کے محقق کا کہنا تھا کہ ’اس کے بعد ہم نے نومولود بچوں کو ہر لفظ کو ایک ایک کر کے سنایا اور ہمیں پتہ چلا کہ چھوٹے بچوں کا ذہن ہر ایک لفظ پر مختلف ردِعمل دیتا ہے، پھر چاہے وہ کتنے ہی ملتے جلتے کیوں نہ ہوں۔
تحقیق کاروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ’زبان سے واقفیت کے حوالے سے یہ ایک اہم اقدام ہے۔‘ یونیورسٹی آف مانچسٹر کی جانب سے شائع کیے جانے والے کالم میں بتایا گیا کہ نومولود بچے لفظوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کے لیے 2 اہم میکنیزم کا استعمال کرتے ہیں۔