کیا کروم انکوگنیٹو براؤزنگ آپ کی شناخت چھپاتی ہے؟
متعدد افراد کا خیال ہے کہ انکوگنیٹو موڈ پر ویب سائٹس انہیں ٹریک نہیں کرپاتیں یا وہ اپنے نیٹ ورک پر گمنام ہوجاتے ہیں۔
متعدد افراد گوگل کروم ویب براﺅزر پر انکوگنیٹو موڈ کو یہ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں کہ اس طرح ویب سائٹس ان کی شناخت نہیں کرسکیں گی یا یوں کہہ لیں کہ وہ اپنے نیٹ ورک پر گمنام ہوکر کام کرسکیں گے۔
تاہم اب تک تو یہ خیال غلط فہمی ہی ہے کیونکہ انکوگنیٹو موڈ استعمال کرنے پر ابھی براﺅزر آپ کی ہسٹری، بک مارکس امپورٹ یا کسی بھی آن لائن اکاﺅنٹ کی لاگ ان تفصیلات کو ریکارڈ نہیں کرتا، مگر اس سے آپ کی شناخت نہیں چھپتی یعنی آپ کی آئی پی ایس اور دیگر ڈیٹا اوپن کی جانے والی ویب سائٹ میں محفوظ ہوجاتا ہے۔
مگر اب گوگل نے اسے بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔