دیسی یا فارمی، کونسا انڈا زیادہ غذائیت سے بھرپور
عام طور پر ایسا سوچا جاتا ہے کہ دیسی انڈے کھانا زیادہ مثبت ہے، جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔
انڈوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر آپ ایک وقت کا کھانا نہیں کھا رہے تو ایک انڈا کھا لیں کیوں کہ اس میں اتنی ہی غذائیت موجود ہوگی جنتی آپ کی ایک وقت کی میل میں ہے۔
دنیا بھر میں ناشتے میں سب سے زیادہ کھائے جانے والی غذا میں سے ایک انڈا ہے، جبکہ انڈوں کو دیگر پکوانوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے، جبکہ میٹھے پکوانوں میں بھیا انڈے شامل کرنا عام ہے۔
متعدد ڈاکٹرز روز ایک انڈا کھانے کا مشورہ بھی دیتے ہیں، جو باڈی کو مکمل ہر وہ غذائیت فراہم کرسکتا ہے جس کی اس کو ضرورت ہے۔