جسٹن بیبر کا شادی کے 150 دن بعد ہی طلاق کا فیصلہ؟
کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار 24 سالہ جسٹن بیبر نے گزشتہ برس نومبر میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے امریکی اداکارہ و ماڈل 21 سالہ ہیلی بالڈ وین سے خفیہ شادی کرلی۔
جسٹن بیبر نے خاموشی سے شادی کرنے کا اعتراف شادی کرنے کے 2 ماہ بعد کیا تھا۔
تاہم خفیہ شادی سے قبل دونوں نے منگنی کا اعلان واضح طور پر کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔
تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات بھی آئیں کہ کم عمری کی وجہ سے جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین نے فوری شادی کا اردہ ترک کرلیا۔
لیکن پھر نومبر 2018 میں دونوں نے خفیہ شادی کرنے کا اعتراف کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
لیکن شادی کے 150 دن کے بعد ہی ان دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔
رواں ماہ فروری کے آغاز میں شوبز ویب سائٹ ’گوسپ کاپ‘ نے فیشن میگزین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین نے طلاق کا فیصلہ کرلیا۔