رات کو کھانے کے بعد چہل قدمی کرنا کیوں ضروری؟
اکثر افراد رات کو کھانے کے بعد ٹی وی اسکرین کے سامنے جم کر بیٹھ جاتے ہیں جو کہ انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
موٹاپے اور ذیابیطس جیسے مسائل سے ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو رات کو کھانے کے بعد ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھنے کی بجائے چند منٹ کی چہل قدمی کو عادت بنالیں۔
یہ بات نیوزی لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
اوٹاگو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر افراد رات کو کھانے کے بعد ٹی وی اسکرین کے سامنے جم کر بیٹھ جاتے ہیں جو کہ انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
ماضی میں بڑے بوڑھے رات کو کھانے کے بعد چہل قدمی کا مشورہ دیتے تھے جسے اچھے ہاضمے کے لیے فائدہ مند قرار دیا جاتا تھا۔