واضح رہے کہ مک کارک ایک صدی کے دوران پہلے رومن کیتھولک ہیں جنہوں نے پادری ہونے کا عہدہ کھویا ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب چرچ میں دہائیوں پرانا جنسی تشدد کا بحران جاری ہے جس کی وجہ سے کئی پادریوں پر الزامات سامنے آئے ہیں۔
ان احکامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوپ فرانسس نے اشارہ دیا ہے کہ اعلیٰ عہدہ رکھنے والے افراد کا بھی احتساب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ویٹی کن میں 80 فیصد پادری ہم جنس پرست؟
یہ فیصلہ ویٹی کن کونگریگیشن فور دی ڈاکٹرائن آف دی فیتھ کی جانب سے 3 روز قبل لیا گیا تھا جس کا اعلان ویٹیکن کے اجلاس جس کے بعد کیا گیا، اس اجلاس میں عالمی سطح پر جنسی زیادتیوں کے حوالے سے آئے بحران پر بحث کی گئی تھی۔
ان کا عہدہ لیے جانے کا مطلب ہے کہ وہ خود کو آئندہ کے لیے پادری نہیں کہلوا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ مک کارک پر ایک امریکی شخص نے الزام لگایا تھا کہ 50 سال قبل وہ جب بچے تھے اور مک کارک نے ان کے جسم کے مخصوص حصے کو انتہائی نامناسب انداز سے چھوا تھا۔
اس کے علاوہ مختلف راہبوں، سابق راہبوں نے بھی مک کارک کے خلاف الزامات لگائے کہ جب وہ پادری بننے کے لیے تعلیم حاصل کر رہے تھے تو مک کارک نے اپنے اختیارات کا استعمال کرکے انہیں اپنے ساتھ سونے پر مجبور کیا تھا۔
واضح رہے کہ مک کارک نے ان الزامات پر عوامی سطح پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
یہ خبر ڈان اخبار میں 17 فروری 2019 کو شائع ہوئی