روس میں 'سیاہ' برف باری
شہریوں کی جانب سے برف کے رنگ پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے،کئی افراد اسے خوبصورت بھی قرار دے رہے ہیں۔
روس کے خطے کیمیروو کے 3 شہروں پروکوپیوسک، کیسیلووسک اور لیننسک کوزنیتسکی کے پراسیکیوٹرز سیاہ برف باری کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سائبیرین ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف مقامی افراد کی جانب سے سماجی روابط کی مختلف سائٹس پر شیئر کی گئیں تصاویر میں سیاہ برف کے مناظر پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے، تو دوسری جانب دیگر صارفین یہ دعویٰ بھی کررہے کہ کہ سیاہ برف باری خوبصورت لگ رہی ہے۔
مقامی میڈیا نے برف باری کے سیاہ ہونے کا ذمہ دار علاقے میں موجود کوئلے کے مقامی پلانٹس کو قرار دیا ہے۔