سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 16 فروری کو پاکستان آنا تھا اور اب وہ ایک روز کی تاخیر سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایک روز کی تاخیر ہوگئی ہے۔
دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورے میں تاخیر کی تصدیق کردی۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 16 فروری کو پاکستان آنا تھا، تاہم اب وہ 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی مصروفیات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔