کشمیر میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 44 بھارتی فوجی ہلاک
ریموٹ کنٹرول دھماکا اس وقت کیا گیا جب سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا قافلہ گزر رہا تھا، پولیس حکام
مقبوضہ کشمیر میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 44 ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکا سری نگر سے لگ بھگ 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع اہم ہائی وے پر اس وقت ہوا جب فوجی گاڑیوں کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔
بھارتی پولیس افسر منیر احمد خان نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ 'دھماکے میں ہلاک سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 44 تک جاپہنچی ہے۔'
تاہم انہوں نے زخمیوں کی تعداد اور ان کی حالت کے حوالے سے کچھ بتانے سے گریز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ریموٹ کنٹرول دھماکا اس وقت کیا گیا جب سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا قافلہ گزر رہا تھا۔'