سانپ نے شوہر کو ڈسا، شوہر نے ساتھ مرنے کیلئے بیوی کو کاٹ لیا
ایک شخص کو ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا تو اس نے اکیلے مرنے کی بجائے بیوی کےساتھ مرنے کا فیصلہ کرکے اسکی کلائی پر کاٹ لیا۔
اکثر جوڑے ایک ساتھ جینے اور ایک ساتھ مرنے کی قسیں کھاتے ہیں مگر ایک شخص نے اسے کچھ زیادہ ہی سنجیدہ لے لیا یا وہ اپنی بیوی کو دنیا میں تنہا چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھا۔
بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کو پڑھ کر ہنسی بھی آتی ہے اور افسوس بھی ہوتا ہے۔
درحقیقت ایک شخص کو ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا تو اس نے مرتے مرتے سوچا کہ بیوی کو بھی ساتھ لے کر جاﺅں تو اس نے اپنی بیوی کی کلائی پر کاٹ لیا۔