وفاقی حکومت کا 'کامیاب جوان' پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ
پروگرام کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، جس سے 10 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی، حکام
اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اہم اجلاس میں شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 'کامیاب جوان' پروگرام کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔
اس پروگرام کے لیے اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ سمال فنانسنگ کی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی جبکہ وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ