پہلی بار ایک ملک تمام آبادی کیلئے انٹرنیٹ منقطع کرنے کیلئے تیار
ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ ایک ملک عارضی طور پر خود کو عالمی انٹرنیٹ سے منقطع کررہا ہے
روس نے عارضی طور پر پورے ملک کو عالمی انٹرنیٹ سے منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت روسی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں یا آئی ایس پی ایس ملک کے اندر تمام ویب ٹریفک کو حکومتی ٹیلی کام ادارے روسکومنازور کے منظور کردہ روٹنگ پوائنٹس پر ری ڈائریکٹ کردیں گی۔
زی ڈی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت بیشتر ممالک کی طرح روس میں بھی انٹرنیٹ ٹریفک کو عالمی سسٹمز کو استعمال کیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ڈیوائسز کو آن لائن کنکٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔