پاکستان

پاک بحریہ کی کامیاب ’امن مشق 2019‘ کا اختتام

پاک بحریہ 2007 سے کثیرالملکی امن مشقوں کی میزبانی کررہی ہے، امن 2019 کراچی میں 8 فروری سے 12 فروری تک جاری رہی۔

پاکستان نیوی کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق امن 2019 کراچی میں 8 فروری سے 12 فروری تک جاری رہی۔

مشق میں دنیا بھر سے 46 ممالک اپنے جدید آلات اور مشینری کے ہمراہ مندوبین کے ساتھ شریک ہوئے۔

امن مشق کو ’امن کے لیے متحد‘ کے عزم سے منسوب کیا گیا۔

مشق امن 2019 سے متعلق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ امن مشق کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کارروائیوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔

خیال رہے کہ پاک بحریہ 2007 سے کثیرالملکی امن مشقوں کی میزبانی کررہی ہے یہ مشق میری ٹائم تعاون اور محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ کیلیے اہم سمجھی جاتی ہے۔