سپریم کورٹ: مرغی چوری کے مبینہ ملزم کا ریکارڈ طلب
گرفتاری کے وقت ملزم سے مرغیاں، واٹر ڈسپینسر، کئی ایل سی ڈی ٹی وی اور کمپیوٹر سمیت دیگر اشیا برآمد ہوئیں، ایڈووکیٹ جنرل
سپریم کورٹ نے مرغی چوری کے الزام میں گزشتہ ایک برس سے قید ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ملزم سے متعلق تمام ریکارڈ 3 دن میں طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملزم زاہد پر ان کے مالک سجاد نے 15 مرغیاں چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے سے قبل ہی انہیں گرفتار کرلیا تھا۔
بعد ازاں پولیس نے زاہد کے خلاف 380/457 (پی پی سی 1860) کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی جو کہ قابل ضمانت جرم ہے۔