واٹس ایپ خریدنے میں مدد دینے والا مارک زکربرگ کا خفیہ ہتھیار
ایک انٹرویو میں مارک زکربرگ نے انکشاف کیا کہ مشکل وقت میں ان کے خفیہ ہتھیار نے کیسے واٹس ایپ کے بانی کو راضی کیا۔
فیس بک نے 2014 میں واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا اور اب انکشاف ہوا ہے کہ ایسا مارک زکربرگ کے پالتو کتے کی بدولت ممکن ہوسکا۔
سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مارک زکربرگ نے بتایا کہ واٹس ایپ کے شریک بانی جان کوم کے ساتھ اپلیکشن کو خریدنے کے مذاکرات کی کامیابی میں ان کے کتے بیسٹ نے ان کی مدد کی بلکہ اسے ممکن بنایا۔
انہوں نے بتایا 'میرا کتا بیسٹ میرے خیال میں اس معاملے میں خفیہ ہتھیار ثابت ہوا، مذاکرات کے دوران میرے اور جان کے درمیان ایک پرتناﺅ لمحہ آیا جب اس نے کہا کہ ٹھیک ہے مجھے اس بارے میں سوچنا ہوگا'۔