کارکردگی کے تسلسل کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ بہتر بنانا ہوگی، وسیم خان
قومی ٹیم کی بین الاقوامی سطح اور بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہتر نہیں ہے، ایم ڈی پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے پاکستان کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اس میں ربط پیدا کرنے کے لیے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وسیم خان نے لاہور میں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قومی ٹیم کی بین الاقوامی سطح، بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہتر نہیں ہے۔
انہوں نے وضاحت دی کہ ’اصل مسئلہ نظام کی نچلی سطح میں ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر کو بہتر بنانا نہایت ناگزیر ہے، نظام اتنا مضبوط نہیں اور ہمیں یہ معلوم ہے کیونکہ ہم اس کے نتائج بھی دیکھ رہے ہیں اور ہمیں بے ربطگیاں بھی نظر آرہی ہیں‘۔