شام سے داعش کے ’مکمل خاتمے‘ کیلئے فیصلہ کن جنگ کا آغاز
محض ایک کلومیٹر کے دائرے میں داعش کے تقریباً 600 جنگجو باقی رہ گئے ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، ایس ڈی ایف
امریکا کی حمایت یافتہ شامی فورسز نے شام کے جنوبی حصے سے دہشت گرد تنظیم 'داعش' کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کرنے کا آغاز کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے کہا کہ ’مشرقی صوبے دیر الزور میں داعش کے جنگجوؤں کے خاتمے کے لیے لڑائی شروع ہو چکی‘۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں داعش کے جوابی حملے میں 32 افراد ہلاک
اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ’داعش کے جنگجو محض ایک کلومیٹر کے دائرے میں باقی بچے ہیں‘۔
ایس ڈی ایف کے اعلامیہ کے مطابق ’ایس ڈی ایف نے داعش کو مکمل طور پر شکست دینے کے لیے گاؤں بگووز میں فیصلہ کن کارروائی شروع کردی ہے‘۔