بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 92 افراد ہلاک
پوسٹ مارٹم اور ابتدائی فرانزک رپورٹس سے ظاہر ہوتا کہ تقریبات میں استعمال ہونے والی شراب غیر معیاری تھی، پولیس
شمالی بھارت کے مختلف دیہاتوں میں جعلی زہریلی شراب پینے سے 92 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق سینئر پولیس افسر اشوک کمار نے کہا کہ ریاست اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے کے دو مختلف واقعات میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 13 ہلاکتیں ریاست اترکھنڈ میں ہوئیں جن میں سے بیشتر افراد بالپور کے گاؤں میں ہلاک ہوئے۔
اشوک کمار کا کہنا تھا کہ متاثرین نے دو سماجی تقریبات کے دوران زہریلی شراب پی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں میں تیار کرنے والے بھی شامل‘
ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم اور ابتدائی فرانزک رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریبات میں جن مشروبات کا استعمال کیا گیا ان میں الکوحل شامل تھی۔