بھارت: مودی کے خلاف کالے جھنڈے لہرا کر برہنہ احتجاج
مظاہرین نے سیٹیزن بل ترمیمی ایکٹ کے خلاف وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کیے اور اہم ریاستی اداروں کے سامنے برہنہ احتجاج کیا۔
بھارتی ریاست آسام میں مظاہرین نے وزیر اعظم نریندری مودی کے متنازع سیٹیزن بل ترمیمی ایکٹ کے خلاف کالے جھنڈے لہرا کر برہنہ احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور وزیر اعظم نریندرمودی انتخابی مہم کے سلسلے میں شمالی ریاستوں کے دورے پر ہیں، جہاں ان کے خلاف دوسرے روز بھی زبردست احتجاج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ‘بھارت میں ہندو انتہا پسندی سے سیکولرزم کو شدید خطرہ لاحق‘
فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق مظاہرین نے کالے جھنڈے لہرائے اور وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کیے جبکہ بعض نوجوان طلبا نے آسام میں اہم ریاستی اداروں کے سامنے 'برہنہ' بھی احتجاج کیا۔