ڈانس نمبرز کرنے پر شرمندہ نہیں ہوں، ملائیکا اروڑا
سینئر اداکاراؤں کا خیال ہے کہ ڈانس یا آئٹم نمبرز عریانیت ہیں اور ان کے ذریعے خواتین کو بطور جنسی شے پیش کیا جاتا ہے۔
ان دنوں ڈانس نمبرز یا آئٹم سانگس کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ ایسے بعض گانے فلموں سے بھی زیادہ مقبول ہوجاتے ہیں۔
بولی وڈ فلموں میں ڈانس نمبرز کو شامل کرنا کوئی نئی بات نہیں، تاہم انہیں فلموں کا حصہ بنانے پر بھی بحث ہوتی رہتی ہیں۔
بعض سینئر اداکاراؤں کا خیال ہے کہ ڈانس یا آئٹم نمبرز کا مقصد عریانیت کا فروغ ہیں اور ان کے ذریعے خواتین کو بطور جنسی شے پیش کیا جاتا ہے۔
تاہم بعض اداکارائیں ایسے گانوں کو خواتین کی خودمختاری قرار دیتی ہیں۔
کرینہ کپور سے لے کر کترینہ کیف، سوناکشی سنہا سے لے کر مادھوری ڈکشٹ اور ملائیکا شراوت سے لے کر ملائیکا اروڑا تک تقریبا تمام ہی اداکاراؤں نے ایسے گانوں پر پرفارمنس کی ہے۔