'وزیراعلیٰ سے اختلافات'، آئی جی اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ
آئی جی صلاح الدین محسود کوعہدے سےہٹا کران کی جگہ محمد نعیم خان کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد صوبے کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس صلاح الدین خان محسود کا تبادلہ بھی کردیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تبادلوں اور تقریروں کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد نعیم خان کو خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی تعینات کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ محمد نعیم خان کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنے دوروں کے دوران سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت
اس سے قبل محمد نعیم خان پولیس سروس گریڈ 22 کے افسر اور آئی جی آزاد کشمیر تعینات تھے جبکہ ان کی جگہ صلاح الدین محسود کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔