غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل سے وابستہ خوشگوار یادیں
بین الاقوامی کھلاڑیوں نے خصوصی طور پر پاکستان میں ہونے والے میچز میں عوام کے قابلِ دید خوش و جذبے کو سراہا۔
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز میں سے ایک ہے جس میں گزشتہ 3 برس کے دوران 77 غیر مکی کھلاڑی حصہ لے چکے ہیں جو اس بیان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس میں سب سے زیادہ انگلینڈ کے 24 کھلاڑی شریک ہوئے ا س کے بعد ویسٹ انڈیز کے 17، جنوبی افریقہ کے 9، بنگلہ دیش کے 7، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 6،6 سری لنکا کے 4 زمبابوے کے 2 اور افغانستان اور نیدر لینڈ کے ایک ، ایک کھلاڑی نے حصہ لیا۔
ایک جانب جہاں پرستار ان کھلاڑیوں کی خدمات کو داد تحسین پیش کرتے ہیں، وہیں ان کھلاڑیوں نے اس کی تعریف میں کبھی کنجوسی نہیں برتی، جو پاکستانی کرکٹ کے پرستاروں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان منفرد رشتے کو ظاہر کرتا ہے اور وہ وقت کے ساتھ مضبوط ہورہا ہے۔
ذیل میں کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں سے پی ایس ایل کے حوالے سے اپنے خوشگوار تجربات سے آگاہ کیا۔