افغانستان سے فوری امریکی انخلا خطرناک ہوسکتا ہے، شاہ محمود قریشی
امریکا اور پاکستان ایک صفحے پر ہیں، مزید افغان مہاجرین نہیں چاہتے، مائیک پومپیو سے ملاقات مثبت رہی، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کو خطرناک قرار دے دیا۔
لندن میں برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے امریکی انخلا سے قبل ’باقاعدہ حکمت عملی‘ کے فقدان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا طالبان مذاکرات: 'امن کیلئے جو بھی بن پڑے گا وہ کریں گے'
ان کا کہنا تھا کہ ’مناسب حکمت عملی اور ڈھانچے‘ کے بغیر انخلا خطرناک ہو سکتا ہے تاہم ’کوئی بھی‘ افغانستان میں افراتفری، بدنظمی اور خانہ جنگی نہیں چاہتا۔