‘مسلم لیگ (ن) غلط اعداد وشمار پیش کرکے انتشار مت پھیلائے‘
تحریک انصاف کے پہلے 6 ماہ میں 1.72 ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، وزیر مملکت حماد اظہر
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے تجارتی خسارے میں 5 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام لگایا ہے کہ وہ غلط اعداد و شمار پیش کر کے انتشار پھیلانے سے گریز کرے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پہلے 6 ماہ میں 1.72 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی صورتحال ابتر ہے، فوری 12 ارب ڈالر درکارہوں گے، اسد عمر
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی اختتامی مدت تک ایک ہزار ارب روپے کے گردشی قرضے چھوڑ کر گئی تھی۔
حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ ملکی اور غیر ملکی معاشی ماہرین متفق ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کو شدید بحران میں لاکھڑا کیا، تاہم تحریک انصاف نے معیشت کو سہارا دینے کے لیے اصلاحاتی اقدامات اٹھائے۔