معذور افراد کوٹہ کیس: کسی کی چوہدراہٹ نہیں چلنے دیں گے، سپریم کورٹ
بہت سے قوانین بنے لیکن عمل نہیں ہوا،ملازمتوں میں کوٹے پر عملدرآمد کا ایکشن اور ٹائم فریم پلان دیا جائے، جسٹس عظمت سعید
سپریم کورٹ آف پاکستان نے معذور افراد کے ملازمتوں میں کوٹے پر عملدرآمد کا ایکشن اور ٹائم فریم پلان طلب کرلیا، ساتھ ہی متعلقہ وفاقی و صوبائی سیکریٹریز کو 14 فروری کو عدالت بلا لیا۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے معذور افراد کے ملازمتوں میں کوٹے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
اس دوران سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: معذور افراد کے لیے بہترین سہولیات فراہم کریں گے،شیخ رشید