بھارت: گاندھی کے پوسٹر پر گولی چلانے والی خاتون گرفتار
مہاتما گاندھی کے قتل کی برسی کے موقع پر قتل کی ڈرامائی عکاسی کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پر گولیاں چلا کر اسے لگا دی گئی تھی۔
ہندوستان کی تحریک آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کے قتل کی برسی کے موقع پر ان کے قتل کی ڈرامائی عکاسی کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پر گولیاں چلا کر آگ لگانے والی دائیں بازو کی خاتون رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔
گاندھی کی 71ویں برسی کے موقع پر پوجا شکن پانڈے نے ایک پستول سے گاندھی کے پوسٹر کو نشانہ بنایا تھا اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: گھانا کی یونیورسٹی سے مہاتما گاندھی کا مجسمہ ہٹادیا گیا
گاندھی کو 30 جنوری 1948 کو نتھورام گوڈسے نامی انتہا پسند ہندو نے گولی مار کر قتل کردیا تھا جس کا ماننا تھا کہ مسلمانوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور ہندوستان کی تقسیم کے ذمے دار تھے۔