علیم خان کا ازخود استعفیٰ دینا مثالی ہے، گورنر پنجاب
یہ وہ معیار ہے جو پاکستان تحریک انصاف قائم کرنا چاہتی ہے، انہوں نے احتساب بیورو سے بھرپور تعاون کیا،
چوہدری محمد سرور
پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان کو حراست میں لینے پر ان کی طرف سے ازخود استعفیٰ پیش کرنا مثال ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ’علیم خان نے گرفتار ہونے کے بعد جو پہلا کام کیا وہ اپنی وزارت سے استعفیٰ تھا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے منشور میں قانون کی نظر میں تمام یکساں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثے: نیب نے صوبائی وزیر علیم خان کو گرفتار کرلیا
واضح رہے کہ لاہور میں نیب حکام نے زائد آمدن سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دینے پر انہیں گرفتار کیا تھا۔