کیا موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون ایسا ہوگا؟
اب اس کا کانسیپٹ ڈیزائن سامنے آیا ہے جو ایک ڈیزائنر نے اس فون کی پیٹنٹ تصاویر کو دیکھ کر تیار کیا ہے۔
موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرایا جارہا ہے جو ماضی کے آئیکونک موبائل ریزر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا۔
یہ اس کمپنی کا پہلا فلیگ شپ فون ہوگا جو کہ لچکدار ڈسپلے سے لیس ہوگا مگر اب تک یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا ڈیزائن کیسا ہوگا یا ممکنہ طور پر کیسا نظر آئے گا۔