Parenting

چوسنی خریدتے وقت ان 6 باتوں کا ضرور خیال رکھیں

اس تحریر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ جب آپ بازار میں چوسنی لینے جائیں تب کن باتوں کا خیال رکھنا ہے۔

بچوں سے متعلق ہر چیز کے بارے میں احتیاط برتنا بہت ضروری ہے۔ انہی چیزوں میں سے ایک ہے بچوں کی چوسنی۔ اس تحریر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ جب آپ بازار میں چوسنی لینے جائیں تب کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

1 پراڈکٹ تمام تر معیارات پر پورا اترتا ہو

کسی باوقار کمپنی کی تیار شدہ بہترین معیار کی چوسنی خریدیے، جس کے لیے ممکن ہے کہ آپ کو تھوڑے اضافی پیسے خرچ پڑ جائیں۔

مزید پڑھیے: بچوں کی یہ 8 تصاویر سوشل میڈیا پر بالکل شئیر مت کیجیے

2 بچے کی عمر کو مدنظر رکھنا ضروری ہے

چوسنی کے درست سائز کے انتخاب کے لیے یہ عام طور پر عمر کے لحاظ سے 3 اقسام میں بنائی جاتی ہیں: پہلی، پیدائش کے بعد سے 6 ماہ کی عمر کے بچوں کے لیے، دوسری 6 ماہ سے 18 ماہ کے بچوں کے لیے، تیسری 18 ماہ سے 3 سال کی عمر کے بچوں کے لیے۔

3 لیٹیکس یا سلیکون؟

لیٹیکس سے بنی چوسنی زیادہ عرصے تک قابلِ استعمال رہنے والی اور لچکدار ہوتی ہے، اس کے علاوہ یہ ان بچوں کے لیے بہت ہی بہتر ثابت ہوتی ہے جن کے دانت آنا شروع ہوگئے ہیں۔ تاہم اس چوسنی کا اہم نقصان یہ ہے کہ سورج کی تپش سے یہ خراب ہوسکتی ہیں۔

سلیکون چوسنی کو سورج کی تپش سے زیادہ فرق نہیں پڑتا لیکن دانتوں سے کاٹنے پر باآسانی ٹوٹ جاتی ہے اسی لیے یہ چوسنی بہت ہی چھوٹے بچوں کے لیے تجویز کی جاتی ہے۔

تصویر بشکریہ شٹر اسٹاک

4چوسنی کا اوپر والا حصہ پتلا ہونا ضروری ہے

چوسنی کا اوپر والا حصہ جسے ماؤتھ گارڈ کہا جاتا ہے، وہ پتلا ہونا چاہیے اور بچے کے چہرے کے مطابق مناسب سائز کا ہونا چاہیے تاکہ بچے کو ناک سے سانس لینے میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ یہ یقینی بنائیے کہ چوسنی کے ماؤتھ پیس (چوسا جانے والا حصہ) میں دو یا اس سے زائد سوراخ ہوں تاکہ ہوا کا بہاؤ بہتر انداز میں جاری رہ سکے۔

5جبڑوں اور دانتوں پر زیادہ دباؤ ٹھیک نہیں

چوسنی کا وہ حصہ جو چوسنی کو ماؤتھ گارڈ سے جوڑتا ہے وہ تنگ ہونا چاہیے تاکہ بچے کے جبڑے اور دانتوں پر بہت زیادہ پریشر نہ پڑے۔

مزید پڑھیے: نومولود بچوں کی نیند پوری کیسے کی جائے؟

6 چوسنی کو کتنے عرصے بعد تبدیل کرنا چاہیے

بہترین سے بہترین چوسنی بھی ہمیشہ کے لیے قابلِ استعمال نہیں ہوتی اور انہیں بہت زیادہ استعمال کے بعد بدل لینا چاہیے۔

سیفٹی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو ہر 2 ماہ بعد چوسنی بدلنی چاہیے، خاص طور پر اس وقت جب چوسنی پر کاٹنے کے نشان ہوں، وہ چپچپی ہو رہی ہو یا اس کا رنگ ہلکا ہوچکا ہو۔