بچوں کی یہ 8 تصاویر سوشل میڈیا پر بالکل شئیر مت کیجیے
زندگی میں آنے والے ہر قسم کے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بہت ہی عام بات ہے۔ لیکن جب بات بچوں کی آتی ہے تو آپ ہر قسم کی تصاوہر سوشل میڈیا کی زینت نہیں بناسکتے۔ جہاں ہمیں انٹرنیٹ کے مثبت پہلوؤں کو تسلیم کرنا چاہیے وہیں اس کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں۔
ہم سب کو سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر دیکھنا بہت پسند ہے۔ لیکن ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ہم بچوں کے لیے بیرونی خطرات اور اثرات کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر آپ بطور والد یا والدہ اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند کرتے ہیں تو ہم آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ دیں گے۔
ہم آپ کو یہاں ایسے 8 لمحات بتارہے ہیں جب آپ کو بچوں کی تصاویر شیئر نہیں کرنی چاہیے۔
1 بغیر کپڑوں کی تصاویر
ہم نے سوشل میڈیا پر والدین کی جانب سے رکھی گئی ایسی کئی تصاویر دیکھی ہوں گی جن میں بچے نہاتے نظر آتے ہیں اور انہوں کپڑے پہنے نہیں ہوتے۔ اس طرح نہ صرف بچوں کی پروائیوسی متاثر ہوتی ہے بلکہ آن لائن پر موجود لوگ باآسانی تصاویر کا غلط استعمال کرسکتے ہیں۔
2 بیماری یا زخمی حالت میں تصاویر
آپ بیمار بچے کی تصویر سے شاید لوگوں کی ہمدردی حاصل کرسکتے ہیں، البتہ یاد رکھیے، ایسا کرنا ٹھیک نہیں۔ ایک ماہر کے مطابق ایسی تصاویر آن لائن شیئر کرنے والے والدین کو ‘اپنی تشہیر کرنے والے‘ کہا گیا ہے۔ ایسے کئی والدین ہیں جنہیں بچوں کی پرورش کے دوران زیادہ ہمدردانہ کلمات سننے کو نہیں ملتے۔ بیمار بچے کی تصویر شیئر کرنے سے انہیں لائیکس اور کمنٹس ملنا تو شروع ہوجاتے ہیں لیکن یوں والدین اس طرح کے ردِعمل کے عادی بھی بن سکتے ہیں۔
3 باعثِ شرمنگی بننے والی تصاویر
ہمیشہ یاد رکھیں کہ بچے کے اندر عزتِ نفس اور اعتماد کی تعمیر ان کے ابتدائی سالوں سے شروع ہوجاتی ہے۔ جہاں آپ سوچتے ہیں کہ بچہ چونکہ کم عمر ہے اس لیے اسے ’موٹا’ یا ‘سانولا‘ پکارنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، مگر آگے چل کر یہ عمل ان کے لیے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ کیونکہ بچے جس انداز میں اپنی شخصیت کو دیکھتے یا سمجھتے ہیں اس میں والدین کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔