کھیل

پی ایس ایل 2019: 'میچز سیکیورٹی منصوبے کے تحت ہوں تو یہ کامیاب ایونٹ ہوگا'

پی ایس ایل سے متعلق سیکیورٹی منصوبے کو دیکھا، یہ بہترین اور اطمینان بخش ہیں، آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ
|

کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوس سنیر نے پاکستان میں سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

ڈیوس سنیر ان دنوں پاکستان کے 3 روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ ملک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز سے متعلق سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل ڈرافٹ: اسمتھ، ڈی ویلیئرز، آفریدی منتخب

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈیوس نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے پی ایس ایل میچز سے متعلق یہاں سیکیورٹی منصوبے کو دیکھا ہے اور میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ بہترین اور اطمینان بخش ہیں'۔

ڈیوس سنیر کا مزید کہنا تھا کہ 'اگر پی ایس ایل میچز مذکورہ سیکیورٹی منصوبے کے تحت ہوں تو یہ کامیاب ایونٹ ہوگا اور ہم یہاں میچز کے بعد آئی سی سی کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2019: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان برقرار

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کراچی فائل میچ کے علاوہ 4 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ لاہور میں 3 میچز شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری 2019 کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔