گنج پن سے نجات اور گھنے بالوں کے حصول کا ٹوٹکا
چاولوں کے اس بظاہر بیکار پانی سے آپ ایسا بہت کچھ کرسکتے ہیں جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
چاول ہر ایک کی پسندیدہ غذا ہوتی ہے، چاہے یہ بریانی کی شکل میں ہو، پلاﺅ یا سادہ چاول جو دال یا کسی اور سالن کے ساتھ کھائے جائیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چاول پکانے کے لیے انہیں جس پانی میں بھگویا جاتا ہے وہ بالوں کے لیے کتنا کارآمد ہوتا ہے؟
درحقیقت چاولوں کے اس بظاہر بیکار پانی سے آپ ایسا بہت کچھ کرسکتے ہیں جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا، مگر لوگ اسے پھینک دیتے ہیں۔
ویسے یہ پانی پینا بھی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
فوائد یہاں جانیں : چاول کے پانی کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
مگر جاپان میں اسے بالوں کی تیز ترین نشوونما کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بس آپ کو اپنے بال اس پانی سے دھونا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما کو بہت تیز کردیتا ہے جس سے گنج پن اور بالوں کے گرنے کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔