سیف علی خان کی بیٹی کا 18 سال کی عمر میں پہلی محبت کا اعتراف
بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے یوں تو گزشتہ برس دسمبر میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔تاہم وہ فلمی کیریئر کے آغاز سے قبل ہی خبروں کی زینت بن چکی تھیں۔
دیگر نئی اداکاراؤں کے مقابلے سارہ علی خان نے سامنے آتے ہی ایک سے بڑھ کر ایک انکشافات یا بیانات دے کر میڈیا میں وہ جگہ بنائی جو ہر کسی کو نہیں ملتی۔
سارہ علی خان نے گزشتہ برس جہاں والد سیف علی خان کے سامنے کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں کہا تھا کہ اگر ان سے شادی کرنے کی مرضی پوچھی جائے تو وہ رنبیر کپور سے شادی کریں گی۔
ساتھ ہی سارہ علی خان نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے ہی کریں گی، تاہم وہ دوستی کارتک آریان سے کریں گی۔
اس بیان کے بعد بھی سارہ علی خان کئی دن تک کارتک آریان سے محبت اور ان پر فدا ہونے کی باتیں کرتی رہیں، یہاں تک اپنی فلم ’سمبا‘ کی پروموشن کے دوران ایک تقریب میں رنویر سنگھ نے انہیں کارتک آریان سے ملوایا تو وہ بے حد خوش دکھائی دی تھیں۔
چند دن قبل ہی سارہ علی خان نے کہا تھا کہ تاحال انہیں کارتک آریان نے محبت کا جواب محبت میں نہیں دیا اور وہ ان کے جواب کی منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رنبیر سے شادی اور کارتک سے دوستی کی خواہش مند ہوں، سارہ علی خان
ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ان کی والدہ امریتا سنگھ نے مشورہ دیا ہے کہ اب جب تک کارتک آریان خود ان سے بات نہیں کرتا، تب تک وہ ان سے بات نہیں کریں گی۔