ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں
معروف اداکارہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں، گزشتہ برس وہ پر اسرار طور پر لاپتہ بھی ہوگئی تھیں۔
ماضی کی مقبول اور متعدد ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد ترکی میں انتقال کر گئیں۔
روحی بانو کو گردے کے عارضے کے علاج کے لیے ترکی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔
ڈان نیوز کے مطابق گردے ناکارہ ہونے پر روحی بانو انتقال کر گئیں۔
اداکارہ کی بہن روبینہ یاسمین نے تصدیق کی کہ روحی بانو استنبول کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔
روبینہ یاسمین نے بتایا کہ روحی بانو گزشتہ 10 روز سے وینٹی لینٹر پر تھیں۔
روبینہ یاسمین کے مطابق روحی بانو کو علاج کے لیے تین جنوری 2019 کو ترکی منتقل کیا گیا تھا۔
ان کے مطابق روحی بانو کی پاکستان میں تدفین کرنے سے متعلق فوری طور پر فیصلہ نہیں ہوسکا، کیوں کہ ان کا پورا خاندان اس وقت ترکی میں ہے۔