نومولود کے فوٹو شوٹ کے وقت یہ غلطیاں مت کیجیے
جب بات ہو سنجیدہ فوٹو شوٹ کی تو آپ کو چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اس دوران والدین کچھ غلطیاں بھی کربیٹھتے ہیں۔
جب آپ کے گھر نئے مہمان کی آمد ہوتی ہے تو آپ اپنے اسمارٹ فونز سے اس کی تصویریں کھینچتے تھکتے نہیں ہیں کیونکہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ اس کے بچپن کا ہر ایک لمحہ کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیں۔
مگر جب بات ہو سنجیدہ فوٹو شوٹ کی تو آپ کو چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اس دوران اکثر والدین کچھ غلطیاں بھی کر بیٹھتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ والدین کہاں اور کون سی غلطی کرتے ہیں۔
صرف بچے کے چہرے کی تصاویر لینا
ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو تصاویر میں بچے کا مسکراتا چہرہ چاہیے لیکن آپ کے بچے میں کئی دیگر خوبصورت خصوصیات بھی ہیں انہیں ہرگز نہ بھولیں۔ گھٹنے کے ڈمپل، گول مٹول ٹانگیں، موٹے موٹے پیر اور انگلیاں بھی تصویر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔