پہاڑوں پر تصاویر بنوانے والی اسٹار اونچائی سے گر کر ہلاک
تائیوان کی 36 سالہ کوہ پیما اونچے پہاڑوں پر جاکر ویڈیوز اور تصاویر بنوانے میں شہرت رکھتی تھیں۔
یوں تو دنیا بھر میں گزشتہ چند سال سے سیلفی لینے اور بہترین ویڈیوز بنوانے کے چکر میں انسانوں کی ہلاکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تاہم پھر بھی شہرت کے بھوکے انسان خطرناک کرتب دکھا کر تصاویر اور ویڈیوز بنانے سے بعض نہیں آتے۔
اور ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ تائیوان میں بھی ہیش آیا، جہاں ایک انٹرنیٹ اسٹار مبینہ طور پر پہاڑ کی اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔
جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ خطرناک پہاڑ چڑھ کر وہاں بولڈ اور رومانوی انداز میں تصاویر اور ویڈیوز بناکر انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنے والی 36 سالہ گیگی وو ایک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی خبر میں تائیوان کی مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گیگی وو مبینہ طور پر 100 فٹ بلند پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کے دوران گر کر ہلاک ہوئیں۔