لائف اسٹائل

آسکر نامزدگیاں سامنے آگئیں، غیر مقبول فلمیں سب سے آگے

غیر مقبول فلموں کو 10 کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا، دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی فلمیں پیچھے رہ گئیں۔

فلمی دنیا کے سب سے معتبر سمجھنے جانے والے ’آسکر ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں حیران کن طور پر عوام میں غیر مقبول فلموں کو سب سے زیادہ نامزدگیاں ملی ہیں۔

91 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیاں امریکا اور میکسیکو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی ’روما‘ اور ہولی وڈ ڈرامہ فلم ’دی فیورٹ‘ کو ملی ہیں۔

ان دونوں فلموں کو 10 کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جب کہ 8 نامزدگیوں کے ساتھ لیڈی گاگا کی پہلی فلم ’اے اسٹار از بارن‘دوسرے نمبر ہے۔

گزشتہ برس دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی فلم ’بلیک پینتھر‘ کو 7 نامزدگیاں ملی ہیں، جب کہ ’بلیکس مین‘ کو 6 اور ’بوہمین ریسپوڈی اور ‘گرین بک‘ کو پانچ پانچ نامزدگیاں ملی ہیں۔

آسکر اکیڈمی نے مجموعی طور پر 24 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں برطانیہ، امریکا، فرانس، اسپین، ہانک گانگ، چین، بھارت، پاکستان، ایران اور ترکی جیسے ممالک پیچھے رہ گئے۔

غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں لبنان، پولینڈ، جرمنی، جاپان اور میکسیکو کی فلمیں جگہ بنانے میں کامیاب گئیں۔

بہترین فلم

روما

بلیک پینتھر

اے اسٹار از بارن

بلیکس مین

بوہمین ریسپوڈی

دی فیورائٹ

گرین بک

وائس

بہترین مرکزی اداکار

بریڈلی کوپر فلم اے اسٹار از بارن کے ہدایت کار بھی ہیں—فوٹو: انڈی وائر

بریڈلی کوپر – اے اسٹار از بارن

ریمی ملک – بوہمین ریسپوڈی

ویگو مورٹینسن – گرین بک

کرسٹین بیل – وائس

ولم ڈفوئے –ایک اٹرنٹیز گیٹ

بہترین مرکزی اداکارہ

لیڈی گاگا کو مرکزی اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا—فوٹو: دی ہاٹ ڈاٹ کام

یلیتا اپاریشیو- روما

لیڈی گاگا – اے اسٹار از بارن

اولیوما کولمین – دی فیورائٹ

گلین کلوز- دی وائف

ملیسا مک کیرتھی - کین یو ایور فار گو می

بہترین ہدایت کار

روما کو بہترین ہدایت کار کے لیے بھی نامزد کیا گیا—فوٹو: ورائٹی

الفونسو کوارون –روما

اسپائیک لی –بلیکس مین

یارگوس لینتھی موس- دی فیورائٹ

ایڈم میکی –وائس

پاویل پاولکووسکی – کولڈ وار

معاون اداکار

مہر شالا علی کو معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: ان ڈفیٹڈ

سیم ایلوئٹ –اے اسٹار از بارن

ایڈم ڈرائیور – بلیکس مین

مہر شالا علی – گرین بک

سام راک ویل - وائس

رچرڈ ای گرانٹ – کین یو ایور فار گو می

معاون اداکارہ

ایما اسٹون کو بھی معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: انسائڈر

میرین ڈی تویرا – روما

ایما اسٹون – دی فیورائٹ

رچل ویسز – دی فیورائٹ

ایمی ایڈمس – وائس

رجینا کنگ – اف بیلے اسٹریٹ کڈ ٹاک

بہترین غیر ملکی زبان فلم

کفرنا خوم – لبنان

کولڈ وار – پولینڈ

نیور لک اوے – جرمنی

روما – میکسیکو

شاپ لفٹرز – جاپان

ان کیٹیگریز کے علاوہ ایڈاپٹڈ اسکرین پلے، اوریجنل اسکرین پلے، سائنمٹاگرافی، پروڈکشن ڈیزائن، کاسٹیوم ڈیزائن، فلم ایڈیٹنگ، ڈاکیومینٹری فیچرز، ڈاکیومینٹری شارٹ سبجیکٹ، اینیمیٹڈ فلم اور شارٹ اینیمیٹڈ فلم سمیت مجموعی طور پر 24 کیٹیگریز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈ کی تقریب آئندہ ماہ فروری کے آخر میں امریکا میں منعقد ہوگی۔

آسکر ایوارڈز تقریب آئندہ ماہ کے آخر میں منعقد ہوگی—فوٹو: فوربز